*میرپورخاص حقوق بحالی تحریک کے قائدین مفتی شریف سعیدی،مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ،مولانا حاکم علی کشکوری،محمود صابری،مولانا فیاض الحسن، امین میمن،انیس الرحمٰن،قاری عبدالرشید،حاجی فقیر محمد میمن،فیصل خانزئی،حاجی نور الہی مغل،بشیر الہی محمدی،عبدالرشید سمیت دیگر ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہے خواتین لکڑیاں جلانے پرمجبور متعددبوڑھی خواتین لکڑیاں ہانپنے سے سانس کی بیماری کاشکار ہورہی ہے۔*
*گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ پریشان حال شہریوں کا کہنا ہے گیس آتی نہیں بل معمول سے آجاتا ہے۔*
*شہر میں گیس کی بندش سے شہری پریشان ہے کہ گیس نا ہونے پر مہنگے داموں لکڑیاں اور سلنڈر جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔*
*گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کے سبب تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص خواتین روز مرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔*
*میرپورخاص کی عوام پہلے ہی صاف پانی کی عدم فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ بے روزگاری سمیت دیگر بنیادی مسائل جھیل رہی ہیں۔*
*میرپورخاص حقوق بحالی تحریک نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ گھریلو صارفین پر سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کا عذاب مسلط کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ اگر سوئی گیس کی بندش کا کوئی حل نہ نکالا گیا تو شہریوں سمیت احتجاج کرنے پرمجبورہوں گے۔*

0 Comments
Post a Comment