میرپورخاص سی آئی اے پولیس کی اہم اور بڑی کاروائی، کراچی کی حدود سے چوری ہونے والی مھران کار اور بڑی تعداد میں چرس


برآمد، ملزمان گرفتار. تفصیلات کے مطابق مورخہ 2 فروری 2105 کراچی کی حدود گلشن اقبال سے بنام فیصل خلیل کی چوری ہونے والی مھران کار ماڈل 2009 اور 4 کلو سے زائد چرس برآمد۔انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ انچارج ڈی آئی بی دانش احمد، ایس آئی ھدایت اللّه ناریجو ہمراہ ٹیم* خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ تعلقہ تھانے کی حدود میرپورخاص ٹو عمرکوٹ باۓ پاس نزد جھلوری لنک روڈ سے ملزمان بنام *صادق علی بروھی، میر احمد بروھی* گرفتار جبکہ ملزم بھاگچند عرف ساگر بنسی مالھی فرار ہونے میں کامیاب۔ کراچی سے چوری ہونے والی مھران کار اور 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔بدنام زمانہ ملزمان بنام بھاگچند عرف ساگر بنسی مالھی، صادق علی کے خلاف عمرکوٹ اور میرپورخاص میں 25 سے زائد مقدمات درج ہیں. ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 01,02/2023 زیر دفعہ 411,34 اور 9c تعلقہ تھانے میں درج