*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع میرپورخاص صدر و ضلعی کنوینیئر جی ڈی اے مبارک علی مہر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے


غریبوں کے لیئے دو قوانین بنانے اور یوٹیلٹی اسٹور سے سبسڈیز ختم کرنے کی سخت لفظوں میں مذمت کی، اور ان کا کہنا تھا پاکستان پر مسلط حکومت پی ڈی ایم شروع دن سے عوام دشمن فیصلوں کو ترجیع دیتی رہی اور سال نو پر بھی غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا اور بوجھ بھی لوگوں کو دیکھ کر ڈالا گیا ہے کے بینظیر کارڈ والوں کے لیئے یوٹیلٹی سبسڈی برقرار مگر عام پاکستانی غریب لوگ جن کے پاس کارڈ نہیں وہ اس سبسڈی سے محروم رہیں گے۔*

*مبارک علی مہر کا مزید یہ کہنا تھا کے کہاں گئے وہ پی ڈی ایم کے نام نہاد رہنماء جو پچھلی حکومت کے سامنے مہنگائی کا رونا ہوئے سڑکوں پر نکلے تھے اور حکومت تبدیل ہونے کے بعد اقتدار کے مزے لوٹنے لگے، اور غریب عوام کو خود سوزی پر مجبور کر دیا, مبارک علی مہر نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کے پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم و ستم بند کیا جائے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے اور انہیں دو وقت کی روٹی کے لیئے نا ترسایا جائے۔*