ضلع عمرکوٹ کے شھر نبیسرروڈ کے قریب مبینہ طور پر قتل کیے گئے لالو کچھی کے ورثاء ایف آئی آر درج نہ ہونے پر نبیسرروڈ تھانے کے باہر دھرنا دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کی شام کو کوٹ غلام محمد کی کھوسہ برادری کے بااثر افرا نے لالو کچھی کو زخمی کیا اور اس کی بہن کو اغوا کر کے فرار ہوگئے جس کے بعد زخمی لالو کو کنری تعلقہ ہسپتال ریفر کیاگیاجہاں سے بیہوشی کی حالت میں حیدرآباد لال بتی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر کل صبح زخمی لالو کچھی فوت ہوگیا۔ متاثرین نے ایس ایس پی عمرکوٹ ، ڈی آئی جی میرپورخاص ، آئی جی سندھ پولیس اور سندھ حکومت سے اایف آئی آر درج کرکے انصاف کرنے مطالبہ کیا۔