بلائنڈ مرڈر کیس کا مرکزی قاتل روپو بھیل اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار ۔*
*مرکزی قاتل ملزم روپو بھیل کا پولیس کے سامنے اقبال جرم، جائے وقوعہ سے واردات میں استعمال ہونے والے آلہ قتل چاقو ، بلیڈ، و دیگر سامان پولیس ہاتھ کرنے میں کامیاب۔*
تفصیلات کے مطابق،* ضلع سانگھڑ کے تعلقہ سنجھورو کے ڈپٹی گوٹھ میں27 دسمبر 2022 کے روز دیا بھیل نامی 45 سالہ خاتون کی گردن کٹی لاش کی موجودگی کی اطلاع سنجھورو پولیس کو موصول ہونے پر پولیس پارٹی بروقت جائے وقوع پہنچی ابتدائی تحقیقات کرتے ہوئے لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا اور ایسی اطلاعات ایس ایس پی سانگھڑ کو دیں۔ افسوس ناکہ واقع کیFIR مقتولہ کے بیٹے سومر چند کی مدعیت میں سنجھورو تھانے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیرے دفعہ قتل اور انسدادے دہشت گردی کی سکشن شامل ہیں کے تحت درج کی گئیں ۔
افسوسناک واقعہ پر بروقت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کے لیے ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی کی زیرنگرانی میں ڈی ایس پی جاوید اقبال چانڈیو کی سربراہی میں ضلع سانگھڑ میں تعینات سینئر افسران پر مشتمل JIT ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس کی جانب سے واقعہ سے منسلک تمام پہلوؤں پر پیشہ ورانہ طریقے سے باریک بینی سے تفتیش کرتی رہی، مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا، اپنے تمام تر وسائل بروکار لاتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا، مشتبہ افراد کی نقل و حرکت اور کال ریکارڈ ڈیٹا پر مسلسل کام کرتے رہے ، جائے وقوعہ پر پیری اور کھوجی کتوں کے زریعے بھی قاتلوں کی تلاش جاری رکھی ، دوسری جانب بلائنڈ مرڈر کیس میں 100 سے زائد افراد کو شامل تفتیش کیا مشکوک افرادپر شک کی بنا پر42 DNA سیمپل لیے گئے، تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے جائے وقوعہ سے برآمد آشیاء (کپڑے وغیرہ) کو فورنسک رپورٹ کے لیے لیبارٹری بیجھا ۔
سانگھڑ پولیس کی شب و روز کی جدوجہد بلآخر رنگ لے آئی اور بلائنڈ مرڈر کیس کا مرکزی ملزم روپو بھیل کو سنجھورو تھانے کی حدود سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ روپوبھیل کے اقبالی بیان پر قتل میں شامل دیگر قاتل ملزمان (1) ساجن (2) لونیو اور (3) دیا رام عرف دہراج ، کی بھی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔
گرفتار ملزم روپوبھیل نے ابتدائی تفتیش کے دوران نا صرف قتل کا اعتراف کیا ساتھ ہی ساتھ قتل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دراصل میری مقتولہ دیا بھیل سے زاتی رنجش چل رہی تھی جس بنا پر میں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر ہم صلہ ہوکر دیا بھیل کو جان سے مارنے کا پلان بنایا ہوا تھا ، اور 27 دسمبر کو دیا بھیل کو کھیت میں تنہا پاکر میں اور میرے ساتھ موجود ساجن،اور لونیو نے چاقو ، بلیڈ(Blade) کی مدد سے یکے بعد دیگرے وار کر کے دیا بھیل کو قتل کردیا، قتل کی واردات کے دوران ہمارے چوتھے ساتھی دیوراج عرف دیا رام (مقتولہ کا
بھائی) نے قتل کرنے میں ہماری مدد کی اور ہم کو ترپال و دیگر آشیاء اور معلومات مہیا کیں ، گرفتار قاتل ملزم نے پولیس پارٹی کو قتل کی جگہ اور قتل میں استعمال کیے گیا آلہ قتل چاقو ، بلیڈ، وغیرہ کے بارے میں نشاندہی بھی کروائی،جس پر پولیس پارٹی بروقت جائے وقوعہ ڈپٹی گوٹھ پہنچی اور کھیت سے شواہد برآمد کیے جس میں چاقو،بلیڈ اور بال شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے


0 Comments
Post a Comment